شکریہ شاکر بشیر اعوان


خوشاب نیوز ڈاٹ )قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو جدید سہولیات مہیا کرنے اور اُں کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ جوہرآباد میں سوئی گیس نادرن پائپ لائن کے کسٹمر سنٹر کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس اہم سنٹر کے قیام کے بعد خوشاب اور جوہرآباد کے مکینوں کو سوئی گیس کے حوالے سے اپنے مسائل حل کرانے کیلئے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سول لائن جوہرآبادمیں کسٹمر سروس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سوئی گیس نادرن پائپ لائن کے ریجنل منیجر علاؤ الدین ‘ علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ملک عنصر حیات نائچ‘ چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو‘ 
ملک عمران بشیر اعوان‘ ملک ربنواز چدھر‘ قاری عبدالباسط اور ملک فخر اعوان بھی موجود تھے۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور انشاء اﷲ عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ جوہرآباد کے وہ علاقے جہاں سوئی گیس کی سہولت میسر نہیں وہاں یہ سہولت ہر صورت میں مہیا کی جائے گی اور کوئی بھی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا قبل ازیں قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کسٹمر سروس سنٹر کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔ 
khushabnews
;
شکریہ شاکر بشیر اعوان شکریہ شاکر بشیر اعوان Reviewed by Khushab News on 7:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.