لاہور میٹرو اور اورنج ٹرین نے اہل سون کے دل مو ہ لیے

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
مریضوں کو مفت ایمرجنسی سروس شروع کرنیکا دعویٰ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریسکیو 1122کے ضلعی انچارج ڈاکٹر نیئر عالم نے بتایا کہ سرکاری اہسپتالوں کی ایمبولینس کو ریسکیو 1122میں رجسٹریشن کے بعد شہریوں کو مفت ایمر جنسی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں جو مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اہسپتال میں منتقل کرنے کی سفری سہولت دیں گی اس سلسلہ میں اہسپتالوں میں عوام الناس کو مطلع کرنے کیلئے بینرز لگو ا دئیے گئے ہیں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں ریسکیو 1122کی عمارت کاکام جاری ہے اگر بقایا ساٹھ لاکھ کے فنڈز جلد مہیا کردئیے جائیں تو ماہ مئی تک عمارت کاکا م مکمل ہوجائے گا۔

لاہور میٹرو اور اورنج ٹرین نے اہل سون کے دل مو ہ لیے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن اوچھالی کے صدرحاجی فتح خان کاہو نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی لاہور میں میٹرو بس سروس اور اورینج ٹرین جیسے کامیاب منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو جدیدسفری سہولیات فراہم کرکے شہریوں کے دل جیت لئے انہوں نے کہا کہ وادی سون میں سیاحتی میگا پراجیکٹ پر کام سست روی کا شکار ہے وادی سون کی سڑکیں باالخصوص اوچھالی نوشہرہ روذ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی جس پر کام جاری تھا نجانے کن وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وادی سون میں میگا سیاحتی پروگرام اور زیر تعمیر ادھورے کاموں کے بارے میں نوٹس لیں۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
لاہور میٹرو اور اورنج ٹرین نے اہل سون کے دل مو ہ لیے لاہور میٹرو اور اورنج ٹرین نے اہل سون کے دل مو ہ لیے Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.