سوکھی روٹیاں اکٹھا کرناجرم بن گیا


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے نائب صدر آفتاب اعوان تحصیل نوشہرہ کے صدر چوہدری محمود حسین،جنرل سیکررٹری اسحاق ساقی اعوان،ریاض اختر بابو،اور اے ٹی آئی کے رہنماؤں غیاث اعوان،علی حمزہ اعوان ،عبید اللہ اعوان،علی حیدر چوہدری،علی حذیفہ اعوان نے مشترکہ بیان میں پاکستان میں ہونے والی حا لیہ دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام کی خانقائیں جہاں امن سکھ شانتی اور محبت کے سوتے پھوٹھتے ہیں وہاں پر خون کی ہولی کھیلنا اور معصوم لوگوں کو اپنی سفاکیت اور بربریت کا نشانہ بنانا شیطانیت ہے مسلمانیت نہیں ۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے دربار مقدس پربم حملے کرناوالے کافر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو پاکستان بننے کی مخالف تھیں وہی قو تیں دہشت گردی کی آج مدد گار اور معاون ییں ہم صوفیائے کرام اوروطن عزیزکے حقیقی وارث ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ نوشہرہ نے باسی اور خشک روٹی ڈخیرہ اندوزی کرنے الزام میں نوشہرہ کے رہائشیوں مسحود الرحمن اورحسن خیل کے خلاف الگ الگ مقدمات فیڈ اینڈ فیڈ انیمل سٹف ایکٹ 2016کے تحت ڈپٹی ڈاریکٹر لائیو سٹاک محمد عنصر کی مدعیت میں درج کرلئے گئے ۔ڈپٹی لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ ذخیرہ کی گئی خشک روٹیوں کو پھپھوندی لگی ہوئی تھی جس سے مویشیوں کے بیمار ہونےکا اندیشہ تھا۔
khushabnews
سوکھی روٹیاں اکٹھا کرناجرم بن گیا سوکھی روٹیاں اکٹھا کرناجرم بن گیا Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.