وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
 لاکھوں کی ڈکیتی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )چھب داخلی پدھراڑ کے قریب کول مائینز پر ڈکیتی کی واردات میں مزدور محنت کش لاکھوں روپوں سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات پانچ نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو کول مائینز کے رہائشی کمروں میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پرسینکڑوں مزدوروں کو لوٹتے رہے مزدور ایک روز قبل ہفتہ وار دیہاڑیاں لے کر آئے تھے تھانہ کٹھہ پولیس مصروف تلاش مجرمان ہے پیل پدھراڑ کے مضافات میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کاشکار ہوگئے ہیں اور خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ٹھکیدار رحیم گل اور محمد نذیر نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس نامعلوم ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے۔

واد ی سون میں نیم حکیموں اور عطائی موت بانٹنے لگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث عطائی ڈاکٹر اور نیم حکیموں نے وادی سون کے مختلف قصبات میں کلینک بنا لئے ہیں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں مذکورہ عناصر کے ہتھے چڑھنے والے متعدد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ درجنوں زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام کی توجہ متعدد بار ان کلینکس کی طرف دلائی گئی ہے لیکن ابھی کاروائی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث عطائی ڈاکٹر اور نیم حکیم دھڑلے سے شہریوں کے جان و مال سے کھیل رہے ہیں محمد امیر گل شیر ،محمد اقبال نے مطالبہ کیا کہ نیم حکیم اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرکے ان کے کلینک سیل کئے جائیں ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.