وزیراعلی کا شکریہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری توانائی ملک کرم الہی بندیال نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے شعبہ توانائی کی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے اس شعبہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقررہ اہداف کو ہر صورت پورا کریں گے۔ملک کرم الہی بندیال نے کہا وہ صوبائی محکمہ اطلاعات میں بطور چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی کے فرائض بھی بھر پور طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔اب وہ دونوں شعبوں
یہ خبر بھی پڑھیں:قائدآباد میں لگنے کو ہے بڑا جھٹکا
 میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوے عوامی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔ملک کرم الہی بندیال نے سانحہ سیون شریف ،سانحہ لاہوراور پشاور کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کاروائیاں کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پوری قوم حکومت پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کیا ہے۔حالیہ سانحات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں جن میں وہ کبھی کامیاب نہ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام اِن سانحات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
وزیراعلی کا شکریہ وزیراعلی کا شکریہ Reviewed by Khushab News on 11:34:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.