بلدیہ جوہرآباد،پانچ کروڑ 12 لاکھ منظور



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جورآباد کا بجٹ اجلاس وائس چیئرمین اکرم شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان اور بلدیہ کے تمام کونسلروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے سالِ رواں کے پہلے چھ مہینوں کیلئے پانچ کروڑ 12لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ بجٹ میں جوہرآباد شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک محمد اشرف اعوان نے کہا کہ بلدیہ کے تمام وسائل ‘ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف ہیں انشاء اﷲ محدود وسائل کے باوجود جوہرآباد کو مسائل سے پاک کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ اُنھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے مخلص اور عوام دوست کونسلروں کی ٹیم اُن کیساتھ ہے اس لئے شہر کا کوئی بھی علاقہ ڈویلپمنٹ سے محروم نہیں رہے گا۔ 
بلدیہ جوہرآباد،پانچ کروڑ 12 لاکھ منظور بلدیہ جوہرآباد،پانچ کروڑ 12 لاکھ منظور Reviewed by Khushab News on 10:48:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.