نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم پاکستان 23 مارچ ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔ضلعی سطح کی بڑی مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فاربوائز جوہرآباد میں ہو ا ۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،سینٹیر ڈاکٹر غوث نیازی اور ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان تھے ۔تقریب میں ایڈیشنل
 ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خوشاب عبدالحمید سنبل ،پرنسپل کالج پروفیسر فتح محمد ملک ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر قریشی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امیتاز احمد مانگٹ ،پروفیسرخالد جیلانی ٹوانہ ،ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اقبال شاہد،دیگر پروفیسرز،لیکچراز ،اساتذہ ،مختلف سکولوں کے طلبہ وطالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا ۔سینٹیر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا والدین ،اساتذہ ،سیاسی راہنماؤں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہی نئی نسل کو درست سمت دکھانی ہے اور د ھشت گردی کی لعنت سے ملک کو پاک کرنا ہے ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ ہمارے لیے اہم دن ہے جو قومیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو یاد نہیں کرتی وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں اس لیے پاکستان کے قیام اور اس وقت کی قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھنا چاہیے ۔پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ اور پرنسپل پروفیسر فتح محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا ۔نبی پاک کی حدیث مبارکہ سے اس خطے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہ پاک لوگوں کی رہنے کی جگہ ہے ۔پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے نظریہ پاکستان کے اہم خدوخال پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 4 جوہرآباد شاہداقبال نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے ۔تقریب میں طلباء و طالبات نے قرار دار پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور قو می نغمے گائے ۔تقریب کے انعقاد سے قبل کالج میں قومی پرچم لہرایا گیا ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اس موقع پر موسم بہار کی شجر کاری مہم کو پروان چڑھانے کے لیے پودے بھی لگائے گئے ۔

;
نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنا ضروری ہے Reviewed by Khushab News on 1:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.