ضلع خوشاب میں المناک حادثات


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں تین خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر قائدآباد کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں چک نمبر9کی رہائشی مسماۃ فرحت بی بی زوجہ محمد مقبول اور اس کا اٹھارہ سالہ بیٹا محمد سہیل شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا حادثہ سندرال روڈ پر ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا ‘ حادثے میں رکشہ

 ڈرائیور محمد فیصل ولد محمد فیروز ساکن موضع جھگیاں شدید زخمی ہوا۔ میانوالی روڈ پر اکبر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں پچاس سالہ خاتون خدیجہ بی بی زوجہ محمد سردار ‘ موضع کوڑا میں چنگ چی رکشہ اُلٹنے سے تیس سالہ فرزانہ بی بی زوجہ محمد عرفان اور ریلوے کراسنگ کالج چوک جوہرآباد میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں تیس سالہ خاتون غلام فاطمہ ‘ دُختر نذر محمد زخمی ہوئیں۔ خوشاب روڈ پر بھوروی مارکیٹ کے قریب بائیک سلپ ہونے سے محمد سردار ولد صفدر علی‘ محلہ سنبلیانوالہ ہڈالی میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے اٹھارہ سالہ محمد حسین ولد غلام رسول ‘راجڑ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں مسماۃ فیروزہ بیگم زوجہ سجاد حسین جبکہ گلشن ٹاؤن جوہرآباد میں چودہ سالہ لڑکا حسیب ولد احمد خان زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔

;
ضلع خوشاب میں المناک حادثات ضلع خوشاب میں المناک حادثات Reviewed by Khushab News on 8:27:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.