یوم خواتین کے موقع پر ضلع خوشاب کی2 خواتین نے کیا کیا؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں میں گھریلو جھگڑوں اور معاشی حالات کی ستائی ہوئی دو خواتین سمیت تین افراد نے زہر کھا کر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی اُنھیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں بروقت طبی امداد
ملنے سے ان کی زندگی بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگور میں 16سالہ لڑکی قراۃ العین دُختر امان اﷲ ‘ بلاک نمبر6میں مسماۃ ثمرینہ زوجہ احمد خان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جبکہ تھانہ صدر جوہرآباد کے ایک کانسٹیبل محمد شاہد نے بھی زہر کھا کر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ 

;
یوم خواتین کے موقع پر ضلع خوشاب کی2 خواتین نے کیا کیا؟ یوم خواتین کے موقع پر ضلع خوشاب کی2 خواتین نے کیا کیا؟ Reviewed by Khushab News on 8:53:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.