کامیابی کا کریڈٹ تو سب لیتے ہیں ، اس نقصان کا ذمہ دار کون




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کی 5برانچیں جنرل ڈاکخانہ میں ضم ڈاک کی ترسیل متاثر 
عملہ کی کمی سے بھی مشکلات،آمدن کم ہونے پر برانچیں ختم کیں،یوسٹ ماسٹر محمد علی کا موقف پوسٹ ماسٹر جنرل لاہور نے ضلع خوشاب کے مواضعات چک 50ایم بی، 53ایم بی،47ایم بی،سرفراز کالونی اور رمضان کالونی میں قائم برانچ پوسٹ آفس ختم کر دئیے جس کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں قائم ڈاکخانے پر اضافی بوجھ پڑنے لگا اور عملہ کی عرصہ سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاک کی بروقت ترسیل ناممکن ہوکر رہ گئی۔متعلقہ علاقوں کے مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پوسٹ آفس جوہرآباد کے پوسٹ ماسٹر محمد علی اعوان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ برانچیں آمدن نہ ہونے کے باعث ڈاکخانہ کے اخراجات کم کرنے کے لئے ختم کی گئی ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ختم کئے گئے برانچ پوسٹ آفسز کو فی الفور بحال کیا جائے
کامیابی کا کریڈٹ تو سب لیتے ہیں ، اس نقصان کا ذمہ دار کون کامیابی کا کریڈٹ تو سب لیتے ہیں ، اس نقصان کا ذمہ دار کون Reviewed by Khushab News on 8:53:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.