آصف بھا یہ زیادتی ہے۔۔ ورنہ۔۔ ہموکہ سے اہم خبر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل حسن پور ٹوانہ کے وائس چیئرمین ملک عاطف امیر کرپالکہ نے کہا ہے کہ ہماری یو سی میں ترقیاتی فنڈ کی مد میں  پچیس لاکھ باون ہزار ( 2552000 )روپے آیا ہے. جو کہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کرپالکہ میں فرد واحد (ملک منظور کرپالکہ نمبردار)کو ذاتی ڈیرے کی سڑک کے لیے دے دیا ہےعاطف کرپالکہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صوبائی وزیر آصف بھا سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا 
کہ اسی ذاتی پروجیکٹ کی مد میں پچھلے پانچ سالہ دور میں آپ نے عوام کے پیسے سے آدهی سڑک بنوائی جو کہ عام عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے.میری یونین کی سڑکیں اور نالیاں تباہ حال ہیں. فرد واحد کو نوازنا میری یونین کونسل کی عوام کے ساتھ کهلم کهلا زیادتی ہے.التماس ہے کہ فرد واحد کو دی گئی گرانٹ کو منسوخ کر کے عوام کا یہ پیسہ عوام پر ہی لگایا جائےورنہ میں عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے عوام کی خاطر ہر قانونی دروازہ 
کهٹکهٹائوں گا۔


آصف بھا یہ زیادتی ہے۔۔ ورنہ۔۔ ہموکہ سے اہم خبر آصف بھا یہ زیادتی ہے۔۔ ورنہ۔۔ ہموکہ سے اہم خبر Reviewed by Khushab News on 12:30:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.