وادی سون خوفناک حادثہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی پہاڑیوں میں دربار بابا کھچی والا کے قریب اوگالی سے خوشاب آنیوالی مسافر کوچ بریک فیل ہو جانے کے باعث پہاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں کوچ میں سوار چار خواتین زخمی ہو گئیں۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالی چاروں خواتین شازیہ زوجہ قمر ساکن شکر کوٹ 145 حمیرا زوجہ رمضان ساکن کھوڑہ اور کلثوم زوجہ مہر محمد اور کوثر زوجہ اسحاق سکنائے اوگالی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر اوگالی سے خوشاب آ رہی تھی کہ اس کے اچانک بریک فیل ہو گئے اور کوچ ڈرائیور نے ہوش مندی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو پہاڑی سے ٹکرا کر گاڑی کو گہری کھائی میں گرنے سے بچا لیا۔ 
;
وادی سون خوفناک حادثہ وادی سون خوفناک حادثہ Reviewed by Khushab News on 10:41:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.