ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدائت

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) خوشاب بہزاد عادل نے تمام محکوں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے اپنی افرادی قوت اور آلات کو چالوحالت میں رکھیں وہ ڈسٹرکٹ ڈیزا سٹرمنیجمنٹ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ کے علاوہ محکمہ تعلیم ،صحت،ایمر جنسیون ون ٹو 
وغیرہ کے افسرا ن نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں کسی بھی ناگہانی اور قدرتی آفت سے نمبرد آزما ہونے اور انتظامات کے جا ئزہ کا اجلاس ہر ماہ پندرہ تاریخ کو ہوتا رہے گا ۔لہذا تمام محکمہ جات اپنے انتظامات کے سلسلے میں صدر اجلاس کو آگا ہ کریں گے ۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نیئر عالم نے بتا یا کہ ان کے تمام آلات چالو حالت میں ہیں البتہ انہیں کمیونیکیشن بیس سمیت اور واکی ٹاکی ہینڈ سیٹ کی اشد ضرورت ہے جنہیں پرچیز کیا جانا بہت ضروری ہے ۔محکمہ ہیلتھ کو ہر قسم کی ادویات میسر رکھنے ،محکمہ تعلیم کو دریا کے ساتھ ساتھ مواضعات میں سرکاری عمارات کی فہرست تیار کرنے ،محکمہ سوشل ویلفیئر کو این جی اوز اور مخیر حضرات سے رابطہ رکھنے ،محکمہ ڈرینج کو نالوں کی صفائی ستھرائی اور آبی راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ کے ضمن میں ہدایات کی گئیں ۔
ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدائت ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدائت Reviewed by Khushab News on 3:01:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.