احسان ٹوانہ نے تمام ممبران کا حساب کتاب خود وصول کرلیا تھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) یونین کونسل دئیوال کے چیئرمین و پارلیمنٹیرین گروپ کے امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل  ملک امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ہموکہ سے یو سی چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ کو ضلع کونسل کے الیکشن میں دکھا کر ووٹ ڈالنے کے اپنے جرم  پر بعد از خرابی بسیاراحساس ندامت ہو ہی گیاہے تو وہ ضلع کونسل کی سیٹ سے مستعفی ہو کر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں۔گزشتہ روز احسان ٹوانہ کے ایک ریڈیو پروگرام میں اظہار خیال  پر ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والے انکے ردعمل میں  انہو ں نےکہا کہ پی ٹی آئی کے گیارہ ممبران ضلع کونسل
 نے دکھا کر ووٹ ڈالکر نہ صرف ضلع کونسل کے باوقار ادارے بلکہ خود اپنی بھی توہین کرتے ہوئے دھونس و دھاندلی کی سیاست کی جو اکہ نکی اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے کاغذی منشور کی بھی خلاف ورزی ہے۔امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ ہم احسان ٹوانہ کو عدالت میں کیوں بلائیں وہ خود ہی عدالت میں پیش ہوجائیں اور عدالت کو کہیں کہ میں(احسان ٹوانہ)نے جرم کیا ہے مجھے سزا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بعد ازوقت نہیں بلکہ بروقت اعتراض کیا تھا جس پر پریذائیڈنگ ٓفیسر نے نوٹ بھی لکھا تھا۔امیر حیدر سنگھا نے مزید کہا کہ اوپن ووٹ ڈال اور ڈلواکر احسان ٹوانہ نے ثابت کیا کہ دال میں کچھ کالا ہے اور وہ خود چمک کا شکار ہوئیاور شاید انہوں پی ٹی آئی کے تمام ممبران ووٹروں کا حساب کتاب خود وصول کررکھا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ کیا عمران خان یہی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جو احسان ٹوانہ ہمارے ضلع میں لائے ایسی تبدیلی سے ہماری توبہ ،اگر ضرورت پڑی تو اگلا الیکشن ہموکہ یونین سے بھی لڑ سکتا ہوں۔ امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ٹوانہ ہمیشہ اصولی سیاست کی بجائے مفاد کی سیاست کی ہے لیکن اب ہموکہ کلچر نہیں چلے گا۔
;
احسان ٹوانہ نے تمام ممبران کا حساب کتاب خود وصول کرلیا تھا احسان ٹوانہ نے تمام ممبران کا حساب کتاب  خود وصول کرلیا تھا Reviewed by Khushab News on 4:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.