ضلع بھر میں 16 مارچ سے دفاتر کی تالہ بندی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ایپکا کے صدر ملک محمد شفیع اعوان نے بتایا ہے کہ حکومتی رویہ ‘ بے حسی اور مسلسل وعدہ خلافیوں کی وجہ سے ایپکا احتجاج پر مجبور ہوئی ہے۔ اُنھوں نے ا


حتجاجی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اور23مارچ کو ضلع بھر کے تمام دفاتر کی تالہ بندی ہو گی اور ملازمین ضلعی تعلیمی آفس جوہرآباد میں ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ 23مارچ کو دفتر محکمہ تعلیم سے سرور شہید چوک تک اور 6اپریل کو ضلعی دفتر تعلیم سے کالج چوک ‘ 13اپریل کو دفتر تعلیم سے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد تک ‘ 30اپریل کو دفتر تعلیم سے سرور شہید چوک تک احتجاجی ریلیاں اور احتجاجی جلسے ہونگے۔ 26اپریل کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کیلئے قافلہ روانہ ہوگا۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک ریلیف کو ختم کر کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں اور اراکین اسمبلی کی طرح دو سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ اپ گریڈیشن سے محروم ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل گریڈ ایک تا 16کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ وفاقی ملازمین کی طرح ہاؤس ریکوزیشن ‘ ہاؤس رینٹ کم از کم دس ہزار روپے اور یوٹیلٹی الاؤنس ساٹھ فیصد کیا جائے۔ اُنھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ محکمہ زکوٰۃ ‘ واٹر مینجمنٹ ‘ پبلک ہیلتھ و دیگر محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل اور گروپ انشورنس کی رقم کے پی کے اور بلوچستان کی طرز پر ریٹائرمنٹ پر ادا کی جائے۔ اُنھوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانیوالے فرق کو ختم اور شادی گرانٹ کی مد میں 
;
ضلع بھر میں 16 مارچ سے دفاتر کی تالہ بندی ضلع بھر میں 16 مارچ سے دفاتر کی تالہ بندی Reviewed by Khushab News on 1:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.