حکومت کی لال جھنڈی، کلرکوں کی تالہ بندی جاری

مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا ملازمین کا احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی
فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایپکا کے مرکزی قائدین کی جانب سے پیش کیا جانیوالا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے پر ضلع خوشاب کے کلرکوں نے ہڑتال کر دی‘ جمعرات کے روز ضلع خوشاب کے تمام دفاتر کی تالہ بندی کی گئی اور کلرکوں نے ضلعی دفتر تعلیم میں ہڑتال کیمپ لگایا۔ ہڑتالی کیمپ میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ایپکا ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک دوست محمد ‘ ضلعی صدر ملک شفیع اعوان‘جنرل سیکرٹری 
سید محمد مسعود اقبال کاظمی ‘ فنانس سیکرٹری چوہدری واصف جمیل‘ ایپکا ایجوکیشن یونٹ کے نائب صدر سید مسعود اقبال کاظمی سمیت ضلع بھر کے کلرکوں نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک محمد شفیع اعوان نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران کلرکوں کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں مخلص نہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے منظور کردہ مطالبات کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ایپکا کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمران جماعت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کلرکوں کے مسائل کو نظر انداز کر کے اُنھیں سڑکوں پر لانے پر مجبور کر رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ایپکا کے جانثار احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور 25اپریل 2017ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ 
حکومت کی لال جھنڈی، کلرکوں کی تالہ بندی جاری حکومت کی لال جھنڈی، کلرکوں کی تالہ بندی جاری Reviewed by Khushab News on 8:24:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.