احتجاج، گھیراو کا اعلان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایپکا کے مرکزی قائدین کی کال پر ضلع خوشاب کے کلرکوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعرات کے روز ضلع بھر کے کلرکوں نے تمام سرکاری دفاتر کی تالہ بندی کی اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ہڑتالی کیمپ لگایا۔ ہڑتالی کیمپ سے ایک بڑی ریلی ایپکا کے ضلعی قائدین ملک محمد شفیع اعوان‘ مجید امتیاز اعوان‘ چوہدری واصف جمیل‘
 شبیر حسین بھٹی‘ رانا محمد وکیل کی زیر قیادت نکالی گئی جو کالج چوک‘ اُردو بازار سے ہوتی ہوئی سرور شہید چوک پہنچ کر ختم ہوئی۔ شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کلرکوں کے مطالبات درج تھے۔ سرور شہید چوک پہنچ کر ریلی احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک محمد شفیع اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب چھوٹے سرکاری ملازمین کیساتھ امتیازی سکول روا رکھے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے اس سوتیلے رویے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ایپکا کے منظور کردہ مطالبات کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا اُنھوں نے بتایا کہ اگر صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 25اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ 
احتجاج، گھیراو کا اعلان احتجاج، گھیراو کا اعلان Reviewed by Khushab News on 8:40:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.