بحرانوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت بحرانوں پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے ،آصف بھا۔بلدیاتی سربراہان اپنی توانائیاں علاقہ اور عوام کی بھلائی کیلئے وقف کریں،وفد سے گفتگوصوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور انہیں جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے ۔ حکومت کی انقلابی
 پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی ادارے کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ کی ضروریات اور عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنی توانائیاں علاقہ اور عوام کی بھلائی کے لئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے ۔
بحرانوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں بحرانوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں Reviewed by Khushab News on 7:34:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.