ہموکہ کے وائس چیئرمین عاطف کرپالکہ نے بری طرح لتاڑ دیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سمیرا گروپ سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین بوتالہ چوہدری خالد کا مبینہ تنقیدی بیان سامنے آنے پر جہاں یوسی چیئرمین ہموکہ ملک احسان اللہ ٹوانہ کا فوری طنزیہ رد عمل سامنے آیا بھلا ایسے میں انکے وائس چیئرمین ملک عاطف امیر کرپالکہ کیسے پیچھے رہ سکتے تھے انہوں نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس معاملہ کی آڑ میں( اگرچہ نام لیے بغیر)گل اصغر بگھور کو بری طرح لتاڑ دیا ۔ ملک عاطف کرپالکہ نے
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’آجکل سنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل پی ٹی آئی چلارہی ہے ،پی ٹی آئی کے پاس تو صرف 12چیئرمین تھے وہ حکومت کیسے چلارہی ہے،ہاہا۔۔عقل کے اندھو 28میں سے دو سیٹیں لینے والوپوری یونین کونسل میں سے صرف 240ووٹ لینے والو،اپنی ذاتی یونین کونسل میں ہارنے والو ،بن کونسلر نہیں سکتے اور ایم این اے کے خواب دیکھنے والو،سمجھ آئی یا صرف بغض احسان ! اب ہمیں وہ نوٹس بھیجو جو ہمیں پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کے لیے تھے۔منافق آدمی کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا‘‘
;
ہموکہ کے وائس چیئرمین عاطف کرپالکہ نے بری طرح لتاڑ دیا ہموکہ کے وائس چیئرمین عاطف کرپالکہ نے بری طرح لتاڑ دیا Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.