پرائیویٹ سکول میں ہنگامہ آرائی،3خواتین سمیت 6 کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ نے روڈہ کے پرائیویٹ سکول میں توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی سامان چرانے کے الزام میں تین خواتین سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق غزالی سکول روڈہ میں اُس وقت ملزمان محمود حسن ‘ محمد حسن‘ محمد علی ‘ خاتوں زوجہ محمد حسن‘ نسرین ‘ فاطمہ جو ڈنڈوں سوٹوں اور پسٹل سے مسلح تھے سکول کے اندر داخل ہو گئے اور اُنھوں نے چوکیداروں شہباز اور محمد رفیق
 کو زدو کوب کرتے ہوئے سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور سکول میں دو سیلنگ فین‘ پیڈسٹل اور تین کمپیوٹر سمیت دیگر سامان اٹھا لیا۔ پولیس نے سکول کے ڈسٹرکٹ منیجر امام بخش نے کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 340‘ 448‘ 511‘ 148‘ 149‘ 506 ضمن ٹو اور 382ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سکول کے ڈائریکٹر امام بخش نے پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی طرف سے فوری کاروائی کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اُنھوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی سے سکول کے بچوں اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ 

پرائیویٹ سکول میں ہنگامہ آرائی،3خواتین سمیت 6 کیخلاف مقدمہ درج پرائیویٹ سکول میں ہنگامہ آرائی،3خواتین سمیت 6 کیخلاف مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 9:06:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.