تاریخ کی بدترین ژالہ باری نے تھل میں تباہی مچادی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے علاقہ تھل کے مختلف مواضعات میں زبردست ژالہ باری کے سبب سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی چنے اور گندم کی فصل تباہ و برباد ہو گئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات موضع لکو ‘ روڈہ اور پیلووینس کے 10کلو میٹر ایریا کے علاقہ میں اتنی شدید ژالہ باری ہوئی کہ ڈیڑھ‘ ڈیڑھ فٹ تک اولوں کی زمین پر تہہ جم گئی۔ شدید ژالہ باری سے ہونیوالی فصلوں پر کسان ‘ کاشتکار اور زمیندار سخت پریشان 
Image result for download
ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی انتہائی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان‘ صوبائی اسمبلی کے ارکان ملک محمدو ارث کلو اور ملک کرم الٰہی بندیال نے متاثرہ مواضعات کا طوفانی دورہ کیا اور کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے نقصان کے ازالہ کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ملک محمد وارث کلو ایم پی اے نے متاثرہ کسانوں کو کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں اعلیٰ سطح کی ٹیمیں علاقہ کا دورہ کر کے سروے رپورٹ تیار کریں گی۔

ژالہ باری سے متاثرہ کسان حکومت سے امدادی پیکج کا مطالبہ کررہے ہیں

تاریخ کی بدترین ژالہ باری نے تھل میں تباہی مچادی تاریخ کی بدترین ژالہ باری نے تھل میں تباہی مچادی Reviewed by Khushab News on 7:56:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.