سمیرا گروپ میں پھوٹ پڑگئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے یونینکونسل بوتالہ کے چیئرمین چوہدری خالد محمود (جن کا تعلق سمیرا گروپ سے ہے) گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلع کونسل کے معاملات پر اپنے گروپ کی پالیسیوں پر بعض تحفظات کا شکار تھے اور چند روز پہلے ہونے والے ضلع کونسل کے اجلاس میں سمیرا گروپ کے جن ممبران ضلع کونسل منے شرکت نہیں کی تھی ان میں چوہدری خالد بھی شامل تھے اور انہوں نے اپنی عدم شرکت کے حوالے سے کہا تھا کہ جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ میں اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوا۔ جمعہ دس مارچ کی شام سوشل میڈیا پر چوہدری خالد سے منسوب یہ بیان گردش کرنے لگا کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے لیکن ضلع کونسل خوشاب کو مسلم لیگ ن نہیں بلکہ پی ٹی آئی چلارہی ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اس کا سختی سے نوٹس لے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت ضلع خوشاب میں پی ٹیٓئی کو مضبوط نہیں ہونے دینگے۔
چوہدری خالد کے مبینہ بیان کے بعد پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنماء ، یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ جوکہ سمیرا گروپ کے اتحادی ہیں بھی اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کود پڑے اور چوہدری خالد سے منسوب بیان کیساتھ انہوں انہوں مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کی قیادت کا نام لیے بغیر طنزا لکھا کہ ’’ وہ تو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں دفن ہو چکی ہے‘‘ دوسری طرف سمیرا ملک گروپ سے تعلق رکھنے والے بعض یوسی چیئرمینوں کی جانب سے چوہدری خالد کو سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ 
Image result for download games
;
سمیرا گروپ میں پھوٹ پڑگئی سمیرا گروپ میں پھوٹ پڑگئی Reviewed by Khushab News on 9:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.