ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنائی جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام الناس کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے محکمہ صحت کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے معائنہ کے دوران محکمہ صحت کے افسران سے بات چیت کر 
رہے تھے۔ اُنھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے ‘ مسنگ سہولیات کی فراہمی سمیت ہسپتال انتظامیہ کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کرے ‘ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار اداا کرے گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مختلف وارڈوں میں جا کر وہاں زیر علاج مریضوں سے اُن کے مسائل دریافت کئے۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے انشاء اﷲ بہت جلد اس منصوبہ پر کام شروع ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں 
سٹیزن فیڈ بیک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ڈی سی امجد بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی پی او خوشاب وقاص حسن ‘ ڈی ایس پی صدر اکبر خان سمیت پولیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اُن کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ہیلتھ ‘ پولیس اور دیگر محکموں کی سروسز کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے مختلف دفاتر میں آنیوالے سائلوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات بھی جاری کیں
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنائی جائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنائی جائے Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.