نجی تعلیمی ادارے ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وفاقی چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیم بھی نصابی اسرگرمیوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔گزشتہ روز ایک نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی ذریعے بچوں کی صلاحتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے نجی شعبہ اس طرف بھی توجہ دے کیونکہ اس سے
 بچوں میں خود اعتمادی پیداہوتی ہے ۔قبل ازیں سکول کے ڈائریکٹر نے سپاسنامہ پیش کیاجبکہ پرنسپل نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے دوران سکول کے طلباء و طالبات نے تقاریر ،ٹیبلو شو اور قومی نغمے پیش کیے تقریب کے دوران سکول کے بچوں کے سالانہ تعلیمی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔پوزیشن ہولڈربچوں کو انعامات بھی دیئے گئے 
نجی تعلیمی ادارے ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں نجی تعلیمی ادارے ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں Reviewed by Khushab News on 8:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.