خوشاب کی دو خواتین گھناونے الزام میں گرفتار،بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، مسلح ڈکیتی


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے منشیات فروش 2خواتین کو گرفتار کرلیاخوشاب پولیس نے دو لیڈیز منشیات فروشوں ارم شہزادی اور شازیہ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3240گرام چرس اور 35گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔

ملزمہ ارم شہزادی سے 1630 گرام چرس اور 20گرام ہیروئن جبکہ شازیہ سے 1610گرام چرس اور 15 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔مقدمات درج کر لئے گئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کدھی کے علاقہ لنک روڈ جوئیہ سے چار نامعلوم ڈاکوؤں نے مطیع الحسن سے 17لاکھ روپے مالیت کی کار چھین لی اور فرار ہو گئے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مطیع الحسن جوئیہ کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مطیع الحسن جوئیہ اپنی کار پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اُسے روکا اور اس کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے جکڑ کر آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور کار میں ڈال کر ہمراہ لے گئے اور بعد ازاں ضلع لیہ کے علاقہ ریاض آباد میں اُسے سڑک کے کنارے چھوڑ دیا اور کار لے کر فرار ہو گئے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں واپڈا کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران چار بجلی چور قانون کی گرفت میں آ گئے۔ ملزمان شاہد ‘ آصف ‘ اعجاز حسین اور طاہر عباس کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈراوی کے رہائشی ملزمان شاہد اور آصف الیکٹرک مین لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جب واپڈا کی ٹیم چیکنگ کیلئے گئی تو ملزمان نے مزاہمت بھی کی۔ جبکہ بلند کے اعجاز حسین اور چک نمبر51ایم بی کے طاہر عباس کے خلاف بھی بجلی چوری کے الزام میں ایس ڈی او نورپور شاہ زیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر45ایم بی میں محمد نجیب ‘ طارق ‘ عطاء الرحمن وغیرہ تین افراد نے چوہدری فضل حسین کے رقبہ سے 10ہزار روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ لئے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 447‘ 511اور 379ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان چوہدری فضل حسین کے رقبہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے گذشتہ روز اُنھوں نے رقبہ میں لگے ہوئے درخت کاٹے اور اُنھیں اٹھا کر لے گئے۔

خوشاب کی دو خواتین گھناونے الزام میں گرفتار،بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، مسلح ڈکیتی خوشاب کی دو خواتین گھناونے الزام میں گرفتار،بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی، مسلح ڈکیتی Reviewed by Khushab News on 10:30:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.