نجی سکولوں اور بک ڈپووں کے گٹھ جوڑ نے والدین کی کمر توڑ دی

File foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نجی سکولوں اور دکانداروں کا گٹھ جوڑ,کتابوں و کاپیوں کے نرخوں نے والدین کی کمر توڑدی یونیفارم،بیگز،جوتے ،پنسل،پن سمیت دیگر سٹیشنریز بھی 3گنا مہنگی ،کئی سکولز طلبہ کو اپنے پاس رکھی اشیا خریدنے پر مجبور کرنے لگے ،نیا تعلیمی سال کمائی سیزن بن گیا،نوٹس لیاجائے ،والدین محکمہ تعلیم پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ،افسران نے دکانداروں اور نجی سکولوں کے گٹھ جوڑ کے

 آگے گھٹنے ٹیک دئیے جبکہ نئے تعلیمی سال پرکتابوں اور کاپیو ں کی من مانے نرخوں پر فروخت نے والدین کی کمر توڑ کر رکھ دی۔اس کے ساتھ ساتھ یونیفارمز ،بیگز اور جوتوں کی ہوشربا قیمتوں سے متوسط طبقہ چکرا کر رہ گیا۔ضلع میں اکثر نجی سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا گیا جبکہ بیشتر سکولوں میں سالانہ امتحانات جاری ہیں اور اسی ماہ اگلی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی۔ لوگوں کی بڑی تعداد طلبا و طالبات کیلئے نئے جوتے ،کپڑے ،کتابیں اور بیگز خریدنے میں مصروف ہوگئے ہیں ۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی طرف سے امسال دکانداروں اور نجی سکولوں کے گٹھ جوڑ کے خاتمہ اور قانونی کاروائی کا اعلان کیا تھا مگر اس حوالے سے عملدرآمد ابھی تک نظر نہیں آ رہا، جس کے باعث نہ صرف امسال بھی لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کتب ،کاپی،پنسل،پن سمیت دیگر اشیاء 3،3گنازائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں بلکہ نجی سکولوں کی طرف سے والدین کو من پسند دکانداروں سے خریداری پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ کتب و دیگر سٹیشنری خرید کر اپنے سکولوں میں بھی رکھ لی ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغازکمائی کا سیزن بن کر رہ گیا ہے ۔ارباب اختیار کو چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے ۔
;
نجی سکولوں اور بک ڈپووں کے گٹھ جوڑ نے والدین کی کمر توڑ دی نجی سکولوں اور بک ڈپووں کے گٹھ جوڑ نے والدین کی کمر توڑ دی Reviewed by Khushab News on 8:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.