پانچ منٹ میں سترہ کروڑ منظور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ خوشاب کا 17کروڑ 43لاکھ کا ششماہی بجٹ منظوراخراجات کا تخمینہ ساڑھے 16کروڑ، ڈیڑھ کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کیلئے مختصبلدیہ خوشاب کے وائس چیئرمین عامر حیات خان بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کیلئے 17کروڑ 43لاکھ 85ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی ہے اخراجات کا کل تخمینہ 16 کروڑ 50لاکھ 34ہزار آٹھ سو دس روپے لگایا گیا ہے ان میں سے ایک کروڑ 50لاکھ 25ہزار روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے ممبران عنصر حیات نائچ 
،دلدار خان بلوچ ،خان محمد بلوچ اور امیر حیدر نائچ کی کسی نے بات تک نہ سنی اور تقریبا 10منٹ میں کثر ت رائے سے پورا ایجنڈا نمٹا دیا گیا ۔ اپوزیشن کونسلروں نے کہا کہ اُنھیں نہ بجٹ اجلاس کی کاپیاں دی گئی ہیں اور نہ ہی سابقہ اجلاس کی کاروائی سے آگاہ کیا گیا ہے ۔اپوزیشن کونسلروں نے کہا کہ حزب اقتدار کے کونسلر اجلاس شروع ہوتے ہی میٹنگ ہال سے اٹھ کر چلے گئے تھے ۔
پانچ منٹ میں سترہ کروڑ منظور پانچ منٹ میں سترہ کروڑ منظور Reviewed by Khushab News on 3:59:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.