زہر اگلنا عمران خان کا شیوہ بن چکا، چوہدری ارشد

Photo: خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگی قائدین نے اپنی تمام توانائیاں عوام کی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے وقف کر رکھی ہیں عمران خان کو میں نہ مانوں کی پالیسی ختم کر کے مثبت رویہ اپنانا ہوگا تاکہ وطن عزیز میں شروع ہونیوالا ترقی و خوشحالی کا سفر تسلسل کیساتھ جاری رہے۔ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے پاس ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈہ نہیں محض اقتدار کی ہوس میں عوام کو سڑکوں پر لانے کی اعلانات کر کے منتخب عوامی 

حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں کسی طالع آزما سیاستدان کو چور دروازوں سے ایوانِ اقتدار میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا حکومت کو ملنے والی یہ شاندار کامیابیاں حکومت مخالف قوتوں کو بری طرح کھٹک رہی ہیں اور اُنھیں اپنا مستقبل خطرات میں گھرا نظر آتا ہے اس لئے آئے روز کسی نہ کسی ایشو کا سہارا لیکر حکومت کیخلاف زہر اُگلنا اُن کا شیوہ بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کا کوئی بھی شہری اُن کی جماعت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔
Image result for download

;
زہر اگلنا عمران خان کا شیوہ بن چکا، چوہدری ارشد زہر اگلنا عمران خان کا شیوہ بن چکا، چوہدری ارشد Reviewed by Khushab News on 8:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.