ضلعی وائس چیئرمین مسعود راجڑ کے دفتر کو تالے لگادیے

خوشاب نیوزڈاٹ کام)یونین کونسل بوتالہ کے چیئرمین چوہدری خالد نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہفتے قبل یو سی پنجہ کے چئیرمین ملک طارق پنجہ نے وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک مسعود نذیر راجڑ کے دفتر پر تالہ گا دیا تھا کیونکہ وہ خود اس دفتر میں بیٹھنا چاہتے تھے لیکن میں(چوہدری خالد) نے اور میرے ساتھیوں نے ان( طارق پنجہ) کی مذمت کی جسکے بعد ملک مسعود نذیر راجڑ نے متذکرہ دفتر کا تالہ توڑ ا اور دفتر میں بیٹھنا شروع کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری خالد نے کہا کہ وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک مسعود نذیر راجڑ ، ٹوانہ گروپ کے ہمدرد ہیں اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اور وہ پی ٹی آئی کے ملک احسان ٹوانہ کیساتھ ملکر ضلع کونسل کے اجلاسوں کا ایجنڈہ بناتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرایا جاتا ہے جبکہ ن لیگ کے ممبران ضلع کو نسل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سمیرا ملک بھی مسلم لیگ ن کی بجائے پی ٹی آئی اور احسان ٹوانہ کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں کیونکہ جب ہم نے سمیرا ملک سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی سے ووٹ لیے ہیں ہم گزارہ کررہے ہیں آپ بھی گزارہ کریں۔لیکن چونکہ ہم مسلم لیگ نے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اب یہ مزید برادشت نہیں کرسکتے اور سمیرا ملک کی ان پالیسیوں سے شدید اختلاف ہے اور انکے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں رہا۔اخبار کے مطابق چوہدری خالد کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ یو سی چیئرمین چوہدری نور محمد، یو سی چیئرمین لیاقت اور میاں منیرکے علاوہ مزید تین ممبران کی حمائت شامل ہے جو وقت آنے پر سامنے آکر ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث نیازی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے 
ضلعی وائس چیئرمین مسعود راجڑ کے دفتر کو تالے لگادیے ضلعی وائس چیئرمین  مسعود راجڑ کے دفتر کو تالے لگادیے Reviewed by Khushab News on 10:58:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.