ضلع خوشاب : جرائم کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی چک 31ایم بی میں چار افراد نے کلہاڑی اور سوٹوں سے حملہ کر کے ایک شخص محمد رفیق کو زخمی کر دیا‘ پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ نے چار افراد تصور عباس ‘ محمد افضل وغیرہ کیخلاف زیر دفعہ 337-Aاور 34ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے محمد رفیق کے بیٹے محمد صفدر کو گلی میں مویشی گزارنے سے منع کیا تھا جس پر مشتعل ہو کر ملزمان نے محمد رفیق پر حملہ کر دیا۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد پولیس نے چھاپہ مارکر6جواری گرفتارکرلیے پولیس نے اوکھلی موہلہ میں میلہ بابا چورا فقیر پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے اوکھلی موہلہ میں میلہ بابا چورا فقیر پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان شیر عباس ،ثقلین ،نذر حیات، صاحب خان ،محمد خان ،عمران ڈولی دانہ پر جواکھیل رہے تھے ۔پولیس نے داؤ پر لگی رقم 6000 روپے ، 7 موبائل اور ڈولی دانہ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔
Image result for download games


ضلع خوشاب : جرائم کی خبریں ضلع خوشاب : جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:56:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.