جرائم کی خبریں


تین بجلی چور پکڑے گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) فیسکو ٹیم نے 3بجلی چور پکڑ لئےفیسکو ٹیم نے 3بجلی چور پکڑ لئے145 پولیس تھانہ خوشاب نے ملزم صفدر حسین  پولیس تھانہ سٹی نے محمد اسماعیل اور پولیس تھانہ صدر جوہرآباد نے ہڈالی کے رہائشی ثناء اﷲ کیخلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ فیسکو ٹیم نے 3بجلی چور پکڑ لئے145 پولیس تھانہ خوشاب نے ملزم صفدر حسین 145 پولیس تھانہ سٹی نے محمد اسماعیل اور پولیس تھانہ صدر جوہرآباد نے ہڈالی کے رہائشی ثناء اﷲ کیخلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
 دھاتی ڈور برآمد پتنگ فروش گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) دکاندار سے 159پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد،مقدمہ درج،پولیس نے پتنگ فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم شاہد کلیم محلہ استادانوالہ خوشاب کے قبضہ سے 159پتنگ اور بڑی مقدار میں دھاتی ڈور برآمد پولیس نے پتنگ فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم شاہد کلیم محلہ استادانوالہ خوشاب کے قبضہ سے 159پتنگ اور بڑی مقدار میں دھاتی ڈور برآمد کر کے اس کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا


ٹریفک سگنلز خراب ،حادثات معمول بن گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کٹھہ چوک خوشاب میں میں نصب ٹریفک سگنلز ناکارہ،حادثات معمول جانی نقصان بھی انتظامیہ کی توجہ حاصل نہ کرسکا، سگنلز فعال کرائے جائیں،شفیق نائچ ودیگر کٹھہ چوک میں لاکھوں روپے مالیت کے لگائے گئے ٹریفک سگنلز ناکارہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے ۔قریبی محلہ جات کے کئی رہائشی موٹر سائیکل سوار اور رکشہ سوار اکثر چوک سے گزرنے والی تیز رفتار بسوں ،ٹرکوں، ویگنوں اور کاروں سے تصادم کا شکار ہوکر قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔عوامی حلقوں کی جانب سے متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی گئی لیکن تاحال خراب سگنلز درست نہیں کروائے گئے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ کٹھہ چوک میں لگائے گئے سگنلز فوری چالو کرائیں تاکہ کٹھہ چوک میں آئے روز ہونیوالے حادثات کا سلسلہ تھم سکے

لاکھوں کی لکڑی سمیت چور گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد ،سرکاری لکڑی چوری کرنے والے 5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج قائدآباد پولیس نے 4لاکھ روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا - قائدآباد پولیس نے 4لاکھ روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جنگل شمار مائنر میں آندھی اور بارشوں سے گرنے والے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سرکاری درخت محکمہ جنگلات نے مختلف مقامات پر رکھے ہوئے تھے کہ ملزمان غلام محمد ،امیر وغیرہ 5 افراد نے تمام درخت چوری اٹھا لئے ۔


سود خور کیخلاف مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سود خور قانون کی گرفت میں آگیا۔ سرگودھا کے رہائشی غلام رضا نے ملزم احمد نواز سکنہ چوہا سے 2013میں 4لاکھ بطور قرض لیےسود خور قانون کی گرفت میں آگیا۔ سرگودھا کے رہائشی غلام رضا نے ملزم احمد نواز سکنہ چوہا سے 2013میں 4لاکھ بطور قرض لیے اور اسی سال ادائیگی بھی کر دی مگر ملزم بطور سود ایک لاکھ اضافی وصول کرنے کے باوجود ضمانتی چیک دینے سے انکار کر دیا اور مزید10لاکھ روپے مانگے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


ملازمت کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے والا قانون کی زد میں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرکاری ادارے میں ملازمت کا جھانسہ دینے والے ڈیرہ چنانوالہ کے رہائشی مراتب شاہ نے ایک شخص محمد اسلم سے اڑھائی لاکھ روپے بٹور لئے۔ پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم مراتب شاہ نے مدعی محمد اسلم سے اس کے دو بیٹوں محمد نعیم اور محمد اشرف کو حساس ادارے میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دیا اور اس سے دو لاکھ 50ہزار روپے بٹور لئے لیکن جب ملازمت نہ دلوا سکا تو رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے اُسے نہ صرف رقم واپس کرنے سے انکار کیا بلکہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ 



 انسداد ملاوٹ کمیٹی کا اجلاس 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی انسدادِ ملاوٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر نذر حیات مجوکہ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قاضی امان اﷲ سمیت محکمہ فوڈ کے انسپکٹروں و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے افسران کو ہدایت کی کہ اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنیوالے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اُنھوں نے کہا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک روز مرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری میں کوتاہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنیوالے عناصر انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اُنھوں نے ہدایت کی کہ اشیائے خورد ونوش کے سیمپل لے کر اُنھیں لیبارٹری میں بھجوایا جائے ‘ لیبارٹری رپورٹ کے بعد اُن کے خلاف عدالتی کاروائی فورا عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اُنھوں نے ڈی او انٹرپرائزز اور ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپوں کے اوزان کی چیکنگ باقاعدگی سے کریں اور پٹرولیم مصنوعات حکومت کی مقررہ کردہ قیمتوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر دلدار حسین بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے معروضات پیش کیں اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ 

جڑی بوٹیوں کے نقصانات بارے سیمینار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈگری کالج قائدآباد میں جڑی بوٹیوں کے نقصانات پر سیمینار گورنمنٹ ڈگری کالج میں جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے 
موضوع پر سیمینار منعقد ہو ا ۔ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن رمضان نیازی ، ڈپٹی  ڈائریکٹر زراعتگورنمنٹ ڈگری کالج میں جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے موضوع پر سیمینار منعقد ہو ا ۔ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن رمضان نیازی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا خان بہادر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل غلامی یسٰین فارانی و دیگر مقررین نے کہاکہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنا ہوگا۔جڑی بوٹیوں سے 42فیصد فصلوں کی پیداوار کم ہوتی ہے اگر ہم یہ شعور کاشتکاروں میں بیدار کر لیں کہ جڑی بوٹیاں ہماری فصلوں کیلئے کس حد تک نقصان دہ ہیں تو نہ صرف ہمارا کاشتکار خوشحال ہوگا۔

جرائم کی خبریں جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 2:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.