جرائم کی خبریں


 مشین کی زد مین آکر محنت کش زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی سیمنٹ فیکٹری میں جبی کا رہائشی ایک محنت کش اٹھارہ سالہ محمد عمران ولد محمد رمضان کام کے دوران پیکنگ مشین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ محمد عمران پیکنگ کے شعبہ میں کام کررہا تھا کہ اس کا پاؤں پیکنگ مشین میں پھنس گیا جس کے باعث اس کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 
نوجوان کو خونخوار کتوں نے بھنبوڑ ڈالا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ خالق آباد میں ایک اور نوجوان اٹھارہ سالہ آصف محمود ولد غلام محمد خونخوار آوارہ کتے کا نشانہ بن گیا‘ جس کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران خونخوار کتوں کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی۔ آصف محمود گلی سے گزر رہا تھا کہ اس پر خونخوار آوارہ کتے نے حملہ کر دیا۔ اُسے زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُس کی مرہم پٹی کی گئی اور اُسی ریبیز ویکسین کے انجکشن لگائے گئے۔ اُدھر ضلع خوشاب کے مکینوں کی جانب سے ضلع کے تمام علاقوں میں ڈاگ شوٹنگ مہم چلانے کا مطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے گذشتہ کئی سالوں سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے گلیوں ‘ چوکوں اور چوراہوں اور پبلک مقامات پر آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں اور شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں جب محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے کہا کہ ڈاگ کلنگ مہم چلانا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ بلدیاتی ادارے یہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ 


گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے نیلا تھوتھا کھالیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محمد بن قاسم کالونی میں ایک پچیس سالہ نوجوان محمد عمر ولد فلک شیر نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر نیلا تھوتھا کھا کر خود کو موت کی وادی میں دھکیلنے کی کوشش کی‘ محمد عمر کا گذشتہ روز اپنے گھر والوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے اپنے کمرے میں جا کر نیلا تھوتھا کھایا حالت بگڑ جانے پر اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُن کا معدہ واش کیا گیا اور بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس کی جان بچ گئی۔

بیکری اور آئل شاپ سیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز مے محکمہ صحت کی ٹیم کےہمراہ جوہرآباد میں بیکریوں ،ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دیگر دوکانوں کا اچانک ماعئنہ کیا اور حفظان صحت کےاصولوں کومدنظرنہ رکھنےپرراحت بیکری اوربسم اللہ آئل شاپ سیل کردی گئی

 ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری  پر مقدمہ درج 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ہائی لیکس ڈرائیور عبدالغفور کے خلاف تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں زیر دفعہ 279ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم عبدالغفور نے اپنی ہائی لیکس پر پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ کے نزدیک مظفر گڑھ روڈ پر غیر محتاط ڈرائیونگ کا ارتکاب کیا۔ 
 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی پر مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران غلہ منڈی جوہرآباد سے ایک افغانی محبت خان ولد شیر احمد پٹھان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس چیکنگ کے دوران محبت خان پاکستان میں داخل ہونے کی کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف 14فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
;
جرائم کی خبریں جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.