فنڈز ملتے ہی سو بستروں کا اضافہ ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ عوام الناس کو حکومت کی ہیلتھ پالیسی سے پوری طرح مستفید کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات مہیا کرنے پر مرکوز کریں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ
 بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں سے اُن کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیڈز کی تعداد کم پڑ چکی ہے اس لئے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بتایا کہ انشاء اﷲ فنڈز جاری ہوتے ہی ہسپتال میں مزید سو بیڈز کے اضافہ کے منصوبہ پر کام شروع کرا دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ہسپتال میں تعینات کی جانیوالی نئی ایڈمنسٹریشن اور خواتین میڈیکل افسران کی ویلکم پارٹی میں بھی شرکت کی۔ 
فنڈز ملتے ہی سو بستروں کا اضافہ ہوگا فنڈز ملتے ہی سو بستروں کا اضافہ ہوگا Reviewed by Khushab News on 7:07:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.