وزیر اعظم نے 400 ملین جاری کردیئے، کس کی سفارش پر؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ڈی ڈی سی کااجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب بشیر امجد نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈاریکٹر ڈیلولپمنٹ رحمت الہی باجوہ ایکسیئن ایچ ای ڈی شفقت علی ،ایس ڈی او نورپور ہائی اے ،ایکسئین ہائی وے الہی بخش ایکسیئن ہائی وے اعجاز احمد چیمہ ،ایکسیئن حبیب اللہ سب انجینئر اقبال شاہدایس ڈی او عدنان اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر امجد نے شرکت کی ۔ڈپٹی ڈاریکٹر ڈیلولپمنٹ رحت الہی باجوہ نے بطور فوکل پرسن ڈیلولپمنٹ اجلاس کو بتایا کہ ایس ڈی جی (SDG )( 2016-17 ) پروگرام کے تحت خوشاب میں 
15 مقامی افراد کی نشاندہی پر نئی سکیموں کے لیے ڈاریکٹر ڈیلولپمنٹ انیڈ فنانس سے 15 مارچ تک منظوری لی جائے گی ۔جسے جون 2017 تک مکمل کرنا ضروری ہو گا ۔ضلع کی سطح پر فوکل پر سن ڈپٹی ڈاریکٹر ہونگے جبکہ ڈاریکٹر ڈیلولپمنٹ اینڈ فنانس سرگودہا، ڈویثرنل سطح پر فوکل پرسن ہونگے کمشنر سرگودہا بھی فوکل پرسن ہیں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع خوشاب کے لئے 400 ملین کی رقم وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی ہے اس رقم میں سٹرکوں کی مرمت ،نئی سٹرکوں کی تعمیر ڈرین سلیبز اور عوامی نمائندوں کی نشاندہی پر مختلف سکیموں کی تکمیل جون 2017 ء تک کی جائیگی اور ان سکیموں پر حتمی منظوری چیرمین پی اینڈ ڈی 15 مارچ تک دیں گے اور ان سکیموں کی نشاندہی عوام میں سے 15 لوگ کریں گے جبکہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی سفارشات ان سکیموں میں شامل نہیں ہونگی ۔ان سکیموں میں یوسی اوچھالی کفری ،جھالر ،سرکھی ،سوڈھی ،زرین ،دھادر مکڑمی ،نوشہرہ ،جابہ ،اوچھالہ ،پدھراڑ ،کٹھہ ،سگھرال ،جسوال ،دئیوال ،کوڑا ،بونگوالا ،نورانوالہ ،پنڈی ،مردوال ، چھپڑ شریف ،چیئری ،چانکی ، وسطی شیر والی،خالق آباد ،جبی ،بوتالہ ،مٹھہ ٹوانہ ،اوکھلی موہلہ ،چوہا ،وڑچھہ ،گنجیال شمالی ،گنجیال جنوبی ،اترا،قائدآباد ،چک نمبر23/MB ،24/MB ،27/MB ،میں نالے اور سلیبز، سول لائن قائد آباد میں گولیوالی (ڈرین اور پی سی سی پائپ)بندیال شہر اور بندیال شمالی ،مٹھہ ٹوانہ شہر اور پنجہ میں ڈرینز بمہ PCC پائپ کا کام اور مین سٹرک شیخووال سے ڈیرہ جات نسیم کالونی جوہرآباد چک نمبر 47/MBمیں ڈرنز اورپی پی سی پائپ کا کام ریلوے کراسنگ چوک کے پبلک پارک کی خوبضورتی سمیت پی پی 39 ،پی پی 41 پی پی 42 سمیت تمام علاقاجات میں ڈرنیز ،پی سی سی پائپس اور نئی سٹرکوں کی تعمیر کی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ پی پی 40 لوکل گورنمنٹ کرے گی ۔
;
وزیر اعظم نے 400 ملین جاری کردیئے، کس کی سفارش پر؟ وزیر اعظم نے 400 ملین جاری کردیئے، کس کی سفارش پر؟ Reviewed by Khushab News on 8:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.