ایک بیڈ پر تین تین مریض، ایم ایس کی دہائی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈائریکٹر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر عرفان فرید نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے عوام کو معیاری ہیلتھ سروسز کی فراہمی آسان بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اﷲ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ بہت جلد مکمل ہوگا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور محکمہ صحت 
کے دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سرگودھا نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں سے اُن کے مسائل دریافت کئے اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے اُنھیں بتایا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے 125بیڈز ناکافی ہیں جس کی وجہ سے ایک ‘ ایک بیڈ پر تین ‘ تین مریض داخل ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے انشاء اﷲ فنڈز جاری ہوتے ہی تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ 

ایک بیڈ پر تین تین مریض، ایم ایس کی دہائی ایک بیڈ پر تین تین مریض، ایم ایس کی دہائی Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.