پاکستان رب کریم کا انعام ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک پاکستان کے شہدا ہما رے اصل ہیرو ہیں طارق جاوید، یوم پاکستان بزرگوں کی عظیم قربا نیوں کی یاد دلا تا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشابڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب طارق جاوید نے کہا ہے کہ یہ پاک وطن ہمارے لئے رب کریم کا بہت بڑا انعام ہے ۔ تحریک پاکستان کے شہدا ہما رے اصل ہیرو ہیں ۔ وہ یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں ایک تقریب کے دوران خطاب
 کررہے تھے ۔ قبل ازیں جب وہ جیل پہنچے تو جیل گارد نے انہیں سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان بزرگوں کی عظیم قربا نیوں کی یاد دلا تا ہے ۔ اب وطن عزیز کی خوشحالی و ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے ہمیں اپنے باہمی اختلافات اور رنجشیں بھلا کر ایک ہو جانا چاہئے ۔ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو یاد رکھتی ہیں اس موقع پر قیدیوں حوالاتیوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ بعد ازاں سیشن جج نے اس موقع پر معمولی نوعیت کے کیسوں میں بند چھ حوالاتیوں عمران ، عبدالغفار، احمد رضا، سرفرازوغیرہ کی رہائی کا حکم دیا۔
;
پاکستان رب کریم کا انعام ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب پاکستان رب کریم کا انعام ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب Reviewed by Khushab News on 12:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.