چائلڈ لیبر پر کوئی سمجھوتہ نہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجدبشیر نے کہا کہ ہے کہ چائلڈلیبر کے حوالے سے قانون اور حکومتی پالیسی پر ہر صورت عملدر آمد کروایا جائیگا ۔لہذا بھٹہ مالکان کم عمر بچوں سے مزدوری لینے سے بازرہیں تا ہم والدین اور سرپرست بھی اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو مزدوری سے بچائیں اورحکومت کی ساتھ مکمل تعاون کریں ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر محمد شاہد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز علی مانگٹ ،پولیس اٹارنی ،پرا سیکیوٹر ،ایجوکیشن کے افسران کے علاوہ بھٹہ یونین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیبر اور سوشل سکیورٹی ڈ پیارٹمنٹ کے افسران کو 
Image result for download
ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں اور بھٹہ مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے انہیں چائلڈ لیبر کے حوالے سے اس کی اہمیت ،افادیت اور نقصانات سے آگاہ کریں اجلاس میں بتایا گیا کہ لیبر آفس خوشاب میں رجسٹرڈ بھٹوں کی تعداد 135 اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے 63 بھٹہ جات رجسٹرڈ کیئے ہیں ۔ڈی او ایجوکیشن ایلیمنٹری نے بتایا کہ خدمت کارڈ کے لیے 840 بچوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 685 بچوں کو خدمت کارڈ ز سے مستفید کر دیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں سے ان کے اصل شناختی کارڈ لیکر درست مزدرو رں کے کوائف حکومت کو بجھوائے گئے ہیں اجلاس میں بھٹہ مالکان کی جانب سے ورکشاپوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے کم عمر بچوں سے لیبر کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا ۔
;
چائلڈ لیبر پر کوئی سمجھوتہ نہیں چائلڈ لیبر پر کوئی سمجھوتہ نہیں Reviewed by Khushab News on 7:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.