دو سو افراد کو کاٹ کھایا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب: آوارہ کتوں نے ہفتہ میں 200 شہریوں کو کاٹ کھایابچوں اور خواتین پر حملے بڑھنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ڈپٹی کمشنر امجد بشیر فوری طور پر نوٹس لیں 
محکمہ صحت خوشاب کی جانب سے ضلع بھر میں چلائی جانیوالی ڈاگ کلنگ مہم روایتی سست روی کا شکار ہونے سے شہریوں پر خونخوار آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک ایک ہفتے میں 200سے زائد شہری ان موذیوں کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ گزشتہ سے پیوستہ روز بھی مختلف
 علاقوں میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد خونخوار کتوں کا نشانہ بن گئے ۔ خالق آباد میں چار سالہ سمیر احمد کرپالکہ میں نبی بخش ،جلال پور سیداں میں شاہد رمضان اور رمضان کالونی جوہر آباد میں محمد صادق حملوں کا نشانہ بنے ۔ معلوم ہوا کہ رات کے وقت گھروں سے نکلنا مشکل ہو کررہ گیا ہے بچے ا ور خواتین کاص طور پر حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کے حکم پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے مختلف علاقوں کیلئے محکمہ صحت کی ڈاگ کلنگ ٹیمیں تشکیل دی تھیں لیکن ان ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی برائے نام ہے
;
دو سو افراد کو کاٹ کھایا دو سو افراد کو کاٹ کھایا Reviewed by Khushab News on 7:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.