شکایات کی صورت میں فرنٹ ڈیسک موجود ہیں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا ہے تاکہ شہری اپنے جائز مسائل کیلئے بلا جھجک تھانوں کا رخ کرسکیں انہوں نے یہ بات پدھراڑہائی سکول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پولیس کو حالات حاضری کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا
Image result for download
 ہے عوام کا انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے آپ لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اب کسی کے خلاف تفتیش کے بعد مقدمہ کا اندارج کیا جائے گا شکایات کی صورت میں اب فرنٹ ڈیسک موجود ہے سائل کی درخواست پر فوری کاروائی ہو گی میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر سماجی شخصیت ملک حسن اعوان نے بھی خطاب کیاکھلی کچہری میں مقامی سماجی سیاسی لوگوں نے علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیاجس پر ڈی پی او خوشاب نے موقع پر احکامات جاری کئے ۔
شکایات کی صورت میں فرنٹ ڈیسک موجود ہیں شکایات کی صورت میں فرنٹ ڈیسک موجود ہیں Reviewed by Khushab News on 7:12:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.