ڈی پی او سےبجلی کے بلوں ،نالیوں اور ناقص صفائی کی شکایات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام کو پولیس سے متعلقہ درپیش مسائل اور شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی جانب سے ایم سی خوشاب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری میں آنے والے مرد وخوتین نے شہر میں صفائی نہ ہونے ۔نالیوں کی بندش اور بجلی کے بل ذیادہ آنے کی شکایات بھی کیں ڈی پی او نے کہا شہر میں ٹریفک حادثات کی 
بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہےتاجر از خود تجاوزات ختم کردیں سرگودہا جوہرآباد روڈ سے تجاوزات کیلئے کل سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔عوام اپنے مسائل کے حل کیلئےتھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک سے رابطہ کی عادت ڈالیں۔ایف آئی آر کااندراج۔رپورٹ گمشدگی اور دیگر متعلقہ معاملات کیلئے اسٹام پیپر کی کوئی ضرورت نہیں صرف سادہ کاغذ پر درخواست دیں۔مزید شکایت کی صورت میں کسی بھی وقت عوام مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں
ڈی پی او سےبجلی کے بلوں ،نالیوں اور ناقص صفائی کی شکایات  ڈی پی او سےبجلی کے بلوں ،نالیوں اور ناقص صفائی کی شکایات Reviewed by Khushab News on 7:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.