سود کاکام کرنیوالے گینگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ، ڈی ایس پی فرخ سہیل سندھو ڈی ایس پی نور پور سرکل کی پریس بریفنگ ۔انہوں نے صحافیوں کو بتا یا کہ 
خوشاب جوکہ ایک پر امن ضلع ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل ضلع ہذا کے سرکل نورپور کے مختلف علاقوں میں سود کا کاروبار وسیع پیمانے پر پھیل 
چکا تھا اور قبضہ مافیہ گروہ علاقہ میں بغیر کسی ڈروخوف کے دنداناتے پھرتے تھے۔تحصیل نورپورمیں سادہ لوح لوگوں کو بھاری مقدار میں رقوم قرص بشرط سود دیتے اور واپسی کئی گناہ اضافی سودکے ساتھ رقم وصول کرتے تھے جو اشخاص قرض بشمول سود ادا نہ کر سکتا زبردستی اسلحہ کے زورپران کی زمینوں پر قبضہ کرکے بھتہ، تاوان بھی وصول کرتے تھے۔ان وارداتوں میں ملوث اس قبضہ گروپ مافیہ نے اہل علاقہ کے عوام کے سکون کو تہہ و بالا کر رکھا تھا یہ ملزمان ایک باقاعدہ منظم گروہ کی شکل اختیار کر چکاتھا جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں کافی بے چینی پائی جاتی تھی ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے ملزمان نے علاقہ 
تھانہ نورپور اور ملحقہ علاقہ جات میں خوف حراس پھیلایا ہوا تھا اور عوام کے جان و مال غیر محفوظ ہو چکے تھے۔ڈی پی ا خوشا ب نے متذکرہ بالا واقعا ت کا نوٹس لیتے ہو ئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ملازمین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ موجودہ دستیاب وسائل کو بروائے کار لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف جلد ازجلد کاروائی عمل میں لائی جا کر اس ملزمان کو بے نقاب کیا جائے انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ عدل اور انصاف و قانون کا بول بالا ہو۔
تشکیل کنندہ خصوصی ٹیم نے شب روز انتھک محنت لگن وجانفشانی سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے اور تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ پارٹی تشکیل دے کر ملزمان کو جنکے نام ذیل ہیں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
تفصیل گرفتاری ملزمان/برآمدگی ؛۔
کفایت اللہ ولد حاکم خان قوم پٹھان سکنہ شہباز خیل ضلع میانوالی سے رائفل ایس ایم جی معہ بیس کارتوس اور ایک جھولا 
برنگ سیاہ جس میں سے 6عددخالی میگزین معہ ایک سو پندرہ کارتوس زندہ اور ایک عدد ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا
عابد پرویز ولد عبدالغفار خان قوم پٹھان سکنہ شہباز خیل ضلع میانوالی سے رائفل ایس ایم جی معہ بیس کارتوس اور ایک جھولا 
برنگ سیاہ جس میں سے پانچ خالی میگزین معہ75 کارتوس زندہ اور ایک عدد ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا
غلام باقر ولد رستم علی قوم بگھور سکنہ رنگپور بگھورسے پسٹل نائن ایم ایم معہ چھ زندہ کارتوس اور ایک جھولا جس میں سے پانچ
عددخالی میگزین معہ تیس کارتوس برآمد ہوا 

سود کاکام کرنیوالے گینگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد  سود کاکام کرنیوالے گینگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد Reviewed by Khushab News on 10:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.