احسان ٹوانہ کا سنگھا کو مشورہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین و پی ٹی آئی کے رہنما ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن لیگ کے دھڑوں( پا رلیمنٹیر ینز گروپ اور سمیرا گروپ) میں اختلافات محض نورا کشتی ہے جب اور جیسے ہی انکی قیادت سے حکم آئے گا یہ واپس پرانی تنخواہ پر آجائینگے لیکن ہمیں انکی جھڑپوں سے کوئی غرض نہیں ہمارا مقصد ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی اور بلدیاتی اداروں کا استحکام ہے۔ملک 
احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عندیہ دیا ہے جو کہ ایک خوش آئندامر ہے اور ہم شدت سے اسکے منتظر ہیں تاکہ ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی کی حقیقی تنظیم و قیادت سامنے آسکے ۔ گزشتہ دنوں کرم الہی بندیال کی حمزہ شہباز سے ضلع کونسل خوشاب کی صورتحال بارے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ملک احسان ٹوانہ نے کہا کہ ایک بار چھوڑ چاہے کوئی سوبار ملاقات کرلے ہم نہ توخود بلیک میل ہونگے اور نہ ہی کسی ( سمیرا ملک کو)بلیک ہونے دینگے بلکہ ضلع کونسل کے ادارہ کے احترام کے لیے ( سمیرا ملک کی)بھرپور حمائت کرینگے تاکہ ماضی کی طرح عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ضلع کونسل میں ہر اصولی موقف پراپنی شناخت اور آواز بلند رکھیں گے،ہارنے والا گروپ (سنگھا اور انکے ساتھی) اپنی شکست تسلیم کرکے ہاوس کی کارروائی میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کرے۔

;
احسان ٹوانہ کا سنگھا کو مشورہ احسان ٹوانہ کا سنگھا کو مشورہ Reviewed by Khushab News on 2:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.