سمیرا ملک بڑی سیاستدان نہیں

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ’’ نہیں سمیرا ملک ضلع کی بڑی سیاستدان نہیں ہیں‘‘ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء،یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین اور ضلع کونسل میں چیرپرسن سمیرا ملک کے اتحادی ملک احسان اللہ ٹوانہ نے گزشتہ روز ایک ریڈیو پروگرام میں اس وقت کہی جب میزبان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں اگر کوئی جینوئن بڑا سیاست دان ہے تو وہ سمیرا ملک ہے کیونکہ وہ ہمیشہ دبنگ فیصلے کرتی ہیں۔ملک احسان اللہ
 ٹوانہ نے مزید کہا کہ الیکشن جیت جانا سمیرا ملک کی ایک خوش قسمتی ہے اور انکا سیاسی فہم اپنی جگہ مگر وہ ضلع کی بڑی سیاستدان نہیں ہیں کیونکہ یہاں پربڑے نامور اور قد آور ملک نعیم اعوان، ملک نسیم آہیر،ملک خدا بخش ٹوانہ،سردار شجاع خان بلوچ جیسے سیاستدان رہے ہیں اور سمیرا کو موجودہ دور کا سب سے بڑا سیاستدان قرار دینا بھی ان بزرگوں کے ساتھ زیادتی ہوگی اور ان سے بھی زیادتی ہوگی جنہوں ( ملک خدابخش ٹوانہ) نے 2002میں مشرف کی حکومت کی مخالفت کرکے سمیرا بی بی کو سیاست میں متعارف کریا تھا۔
سمیرا ملک بڑی سیاستدان نہیں سمیرا ملک  بڑی سیاستدان نہیں Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.