سمیرا ملک چیئرپرسن ضلع کونسل کا عہدہ چھوڑ دیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء،یونین کونسل ہموکہ کے چیئرمین اور ضلع کونسل میں چیرپرسن سمیرا ملک کے اتحادی ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ امیر حیدر سنگھا کی جانب سے ووٹ دکھا کر ڈالنے کا کیس اگرچہ عدالت میں تاہم میں سیاسی حوالے سے یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بعد از خرابی بسیار ہے ایک ریڈیو پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ دونوں امیدوارالیکشن موقع پر موجود تھے پرائزائیڈنگ آفیسر
 بھی موجود تھا اس وقت وہ ووٹ پر اعتراض کرسکتے تھے مسترد بھی کرسکتے تھے کیونکہ یہ انکا اختیار تھالیکن وہا ں پر انتہائی پرسکون ماحول میں الیکشن ہورہا تھا اور اور دونوں امیدوار کو اپنی اپنی جیت کا یقین تھا اور دونوں نے الیکشن کے نتائج بھی وصول کرلیے لیکن پھر تین بعد کچھ اعتراض کرنے کو بعد از خرابی بسیار ہی کہا جاسکتاہے ۔ملک احسان اللہ ٹوانہ نے مزید کہا کہ ایک ہوتی ہے موقع کی جیت وہ سمیرا ملک کی ہوگئی ہے انکے حق میں ڈھول بج چکے ہیں اور میں نے تو سمیرا ملک کو کہا تھا کہ آج بھی آپ کی اکثریت ہے اس لیے بہتر ہے کہ وہ خود رضاکارنہ عہدہ چھوڑ  دیں اور دوسرے گروپ کو دوبارہ الیکشن کرانے کی دعوت دے دیں مگر سمیرا ملک نے میری یہ بات نہیں مانی۔
;
سمیرا ملک چیئرپرسن ضلع کونسل کا عہدہ چھوڑ دیں سمیرا ملک چیئرپرسن ضلع کونسل کا عہدہ چھوڑ دیں Reviewed by Khushab News on 9:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.