بلدیہ جوہرآباد کو بڑا جھٹکا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی جانب سے الیکٹرک بل ادا نہ ہونے پر واپڈا کی جانب سے شہر کی واٹر سپلائی سکیموں کیلئے نصب ٹیوب ویلوں کے الیکٹرک کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ جس کی وجہ سے جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں فراہمی آب کا نظام معطل ہو گیا۔ گرمی کے موسم میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے اور لوگ بالٹیاں اٹھائے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اس
 ضمن میں جب چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک محمد اشرف اعوان سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ وسائل کی کمی کے باعث الیکٹرک بل ادا نہ ہو سکے انشاء اﷲ ایک دو روز میں یہ معاملہ کلیئر کر لیا جائے گا۔ اُدھر شہر میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اُنھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور واٹر سپلائی کے الیکٹرک کنکشن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کو پانی کی قلت کے عذاب سے نجات ملے۔ 

بلدیہ جوہرآباد کو بڑا جھٹکا بلدیہ جوہرآباد کو بڑا جھٹکا Reviewed by Khushab News on 11:04:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.