جعلی سیمنٹ کی فیکٹری پر چھاپہ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سی آئی اے سٹاف پولیس خوشاب نے نقلی سیمنٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر موضع جسوال کے رہائیشیوں طارق جاوید ،خالقداد،فخر شہزاد،اور افتخار حسین اقوام جنجوعہ کو نقلی سیمنٹ تیار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔اورنقلی سیمنٹ سے بھری ہنڈائی قبضہ میں لے
 لی۔ملزمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے راولپنڈی میں نقلی سیمنٹ تیار کرنے والی فیکٹری میں کام سیکھا اور خوشاب میں اپنا کام شروع کردیا۔ملزمان مختلف کمپنیوں کے سیمنٹ خرید کر ان میں جپسم اور پہاڑی مٹی مکس کرکے مقدار بڑھالیتے اور  ممشہور برانڈز کی نئی پیکنگ میں ڈالکر سرگودھا،بھلوال اوردیگر شہروں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے
جعلی سیمنٹ کی فیکٹری پر چھاپہ جعلی سیمنٹ کی فیکٹری پر چھاپہ Reviewed by Khushab News on 10:11:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.