چھوٹے کنبے کا فروغ ضروری ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ بہبودِ آبادی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جوہرآبا میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے کی۔ جبکہ ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ‘ علمائے کرام ‘ اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ

 افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کیساتھ ساتھ وسائل اور آبادی میں تناسب برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے تاکہ سرزمین وطن پر ترقی یافتہ ‘ خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کا خواب پورا ہو سکے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاحی پروگراموں پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی خوشحالی کے عمل میں اپنا حصہ ڈالے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودِ آبادی ملک نصیر احمد کربلائی‘ تحصیل آفیسر چوہدری محمد شاہد‘ مولانا سلیم الرحمن ‘ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ اور لیڈی ڈاکٹر عنبرین تاج نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ پاپولیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ لاہور کے انسٹرکٹر خلیل الرحمن نے محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاحی پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اُنھوں نے کہا کہ چھوٹے کنبے کے فروغ اور ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ محکمہ بہبودِ آبادی کے فلاحی پروگراموں سے نہ صرف عوام الناس کو آگاہ کیا جائے بلکہ اُنھیں ان پروگراموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے مائل کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ اساتذہ ‘ علماءِ کرام ‘ ڈاکٹرز اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چھوٹے کنبے کا فروغ ضروری ہے چھوٹے کنبے کا فروغ ضروری ہے Reviewed by Khushab News on 9:16:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.