الوداعی تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)انجمن پٹواریاں تحصیل خوشاب کی جانب سے اے سی آفس کے اسسٹنٹ عبدالجبار خان نیازی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد عاصمہ اعجاز چیمہ‘ تحصیلدار خوشاب سید آفتاب شاہ ‘ نائب تحصیلدار ثاقب میکن ‘ انجمن پٹواریاں تحصیل خوشاب کے صدر شفقت حسین شاہ سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ تبادلے اور تقرریاں ملازمت کا حصہ ہیں وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جو اپنی مدت ملازمت خوش اسلوبی کیساتھ مکمل کریں اور اُنھیں پورے اعزاز کیساتھ الوداع کیا جائے۔ عبدالجبار خان نیازی بھی ایسے ہی خوش نصیب افراد میں شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونیوالے عبدالجبار خان نیازی نے کہا کہ میں نے دورانِ ملازمت حتیٰ الواسع کوشش کی کہ کسی دوست کی دل آزاری نہ ہو اور اپنے ساتھیوں کی حق تلفیوں سے گریز کیا۔ آج ریٹائرڈ ہوتے وقت میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں یہاں سے بہت سے خوبصورت یادیں لے کر جا رہا ہوں تقریب کے اختام پر اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ ‘ تحصیلدار سید آفتاب شاہ اور انجمن پٹواریاں تحصیل خوشاب کے صدر سید شفقت حسین شاہ نے عبدالجبار خان نیازی کو قرآنِ پاک کے تحائف پیش کئے۔ 
الوداعی تقریب الوداعی تقریب Reviewed by Khushab News on 10:22:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.