جوہرآباد عالمی یوم خواتین ,کالج میں طالبات کا استحصال،والدین پر فائرنگ

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ جوہر ڈگری کالج برائے خواتین جوہرآباد میں طالبات کو تاخیر سے چھٹی دینے پر طالبات کے والدین سراپائے احتجاج بن گئے‘ طالبات کے والدین نے کالج کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر کالج کے سیکورٹی گارڈ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور حالات کشیدہ صورت اختیار کر گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں جنھوں نے مظاہرین سے معذرت کی اور اُنھیں سمجھا بجھا کر احتجاج ختم کرنے پر مائل کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں کالج میں ایک تقریب رکھی گئی تھی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کالجز عامر رضا مہمان خصوصی تھے اور مبینہ طور پرتقریب کے مہمان خصوصی تاخیر سے آنے کی وجہ سے تقریب بھی تاخیر سے ختم ہوئی جس کے باعث کالج کے گیٹ بند کرکے طالبات کو مقررہ وقت پر چھٹی کرکےگھروں کو نہ جانے دیا گیا اور اسی باعث یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ دریں اثنا گورنمنٹ جوہر کالج برائے خواتین جوہرآباد میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقادہوا ۔تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ تھیں ۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر رضا ،پرنسپل راحیلہ ارشد،سابقہ پرنسپل ذاکرہ ضیاء ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر تابندہ امجد ،ڈپٹی سوشل ویلفیئرآفیسر صائمہ بخاری ،کالج کی لیکچراز اور طالبات نے شرکت 

کی ۔عالمی یوم خواتین پر روشنی ڈالتے ہوئے عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا کہ آج سے چودہ سو سال قبل اسلام نے عورت کو معاشرے کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے اسے مساوی حقوق دیئے اور عورت کو گھر کی رحمت قرار دیا یہی وجہ ہے کہحکومت پنجاب نے خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے قوانین بنائے ۔اب ہر عورت اپنے حق سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے کالج کی طالبات کو تاکید کی کہ وہ جدید علوم ضرور سیکھیں لیکن اس کے ساتھ اپنے استاد ،والدین اور اور اپنے بزرگوں کا احترام بھی ضرور کریں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر رضا نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کا یہ وصف ہے کہ وہ مرد کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اپنے گھر کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھارہی ہیں نیز اپنے بچوں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں ،انہوں نے اسلام میں فاطمہ الزہراؓ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بچیوں کو تلقین کی کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد عملی طور اپنے خاندان ،معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔پرنسپل راحیلہ ارشد اور وائس پرنسپل مسرت افزاء نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کا لج کی تعلیمی،ادبی ،نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی شاندار کارکردگی کو تفصیل سے بیان کیا انہوں نے کالج میں درجہ چہارم اور دیگر خالی آسامیوں کو جلد پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا تقریب میں کالج کی طالبات نے تقاریر ،قومی نغمے اور اپنے انداز میں شاندار ٹیبلوشو پیش کیئے

جوہرآباد عالمی یوم خواتین ,کالج میں طالبات کا استحصال،والدین پر فائرنگ  جوہرآباد عالمی یوم خواتین ,کالج میں طالبات کا استحصال،والدین پر فائرنگ Reviewed by Khushab News on 8:04:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.