سمیرا ملک۔ عزیر خان، جاوید اعوان سب نے لولی پاپ دیا

چوہدری ضمیر آفتاب   ۔۔ فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) قیام پاکستان سے لیکرسمیرا ملک ، عزیر خان، جاوید اعوان تک سب سیاست دانوں نے ہمیں لولی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔یونین کونسل سندرال کے گاؤں گھگھ کلاں اورگھگھ خورد کے باسیوں مصطفی چوہدری ، چوہدری ضمیر آفتاب اورسجاد وغیرہ نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان بنا اس وقت سے ہمارے اباواجداد اور اب ہم گھگھ کلاں تا چھبیل پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے کوششیں کررہے ہیں الیکشن کے دنوں
 میں سیاستدان ووٹ لینے آجاتے ہیں اور لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ لیکر غائب ہوجاتے ہیں ذرا سی بارش ہوجائے تو اس علاقہ میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ماسٹر جماعت کے ماں بیٹا اب تو دونوں اقتدار میں ہیں انکی بھی اس اہم مسلہء کی کوئی پرواہ نہیں۔حتی ٰ کہ گڈ گورنس کے دعوے دار وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان نے بھی کبھی اس عوامی مسلہ کی جانب توجہ دینا مناسب نہیں سمجھا۔ چوہدری ضمیر آفتاب وغیرہ نے چیئرمین یونین کونسل ریحان خان بلوچ، رکن قومی اسمبلی عزیر خان، چیئرپرسن سمیرا ملک اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی صورت میں پوچھا ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں چھبیل تا گھگھ کلاں /خورد پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے آخر ہماری آواز کون سنے گا؟
;
سمیرا ملک۔ عزیر خان، جاوید اعوان سب نے لولی پاپ دیا سمیرا ملک۔ عزیر خان، جاوید اعوان سب نے لولی پاپ دیا Reviewed by Khushab News on 10:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.